ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنا منٹ کل سے اومان میں شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 18 اکتوبر سے اومان کے دارالحکومت مسقط میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ایونٹ کے پہلے روز دو میچز کھیلے جائینگے، پہلا میچ جاپان اور ملائیشیا کے درمیان جبکہ دوسرا میچ دفاعی چیمپئن بھارت اور میزبان اومان کے درمیان کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...