قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پارلیمنٹ ہا ﺅ س پہنچا یا ،شہباز شریف نے اپنے چیمبر میں پہنچ کر لباس تبدیل کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس پر انہیں نیب کی دو رکنی ٹیم نے انہیں لاہور سے بذریعہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 652 اسلام آباد پہنچایا۔نیب نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ آف آرمز کے حوالے کیا جب کہ ڈپٹی سارجنٹ آف آرمز نے حوالگی کے لئے دستاویزات پر دستخط کیے۔شہباز شریف نے اپنے چیمبر میں پہنچ کر لباس تبدیل کیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے ملاقات بھی کی۔