پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیررسمی گفتگومیں شہبازشریف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپنا مؤقف بیان کردیا ہے،جوکہا ہے اس پرپہرابھی دوں گا،خواجہ آصف کے خلاف توانائی کے منصوبے میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کا کہا گیا،،میرے اور نوازشریف کے موقف کے بارے میں لوگوں نے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی،انھوں نے کہا کہ حیرت ہے جنرل ریٹائرڈ کیانی نے آج تک اپنے بھائی کا کنٹریکٹ کنسل کرنے کے بارے میں نہیں پوچھا ،نوازشریف عوام کے قائد ہیں ہم ان کے ساتھی ہیں،جولیڈر شپ فیصلے کرتی ہے ہم انہیں مانتے ہیں،انھوں نے کہا کہ نیب میں ریفارمزکی ضرورت ہے،نیب کوپارٹی نہیں بننا چائیے،عمران خان اورنیب کے الزامات وسولات ایک جیسے ہیں
قومی اسمبلی میں جوکچھ کہا اس کے ایک ایک لفظ پرپہرادوں گا:صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف
Oct 17, 2018 | 19:24