آئی ایم ایف کو گالیاں دینےوالےآج اسی کےپاس جارہےہیں:سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

Oct 17, 2018 | 19:41

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ ایوان ہی ہے، جو ہمیں عزت اور توقیر دیتا ہے، کیونکہ یہ وفاق کی علامت ہے اور عوام کی حاکمیت کی علامت ہے۔ احتساب کا ادارہ صرف سیاستدان یا کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں بنا، احتساب کے عمل کو بہتر نہ کرنا ہماری مشترکہ ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو پیسے سے جوڑنا میں سمجھتا ہوں ,اس کی عزت کم کی گئی. رنگ روڈ کا پرویز الٰہی دور میں آغاز ہوا، مکمل نہیں ہوا تھا.پورا رنگ روڈ شہباز شریف کے دور میں مکمل کیا گیا۔ 93 میں پیپلز پارٹی نے ہمیں اور 97 میں ہم نے انہیں انتقام کا نشانہ بنایا۔ ہمارے جھگڑے میں جو خلا پیدا ہوا اس سے کسی اور نے فائدہ اٹھایا، ہم نے غلطیوں سے سیکھا جو 2006 میں میثاق جمہوریت کی صورت میں سامنے آیا۔ میثاق جمہوریت پر کافی حد تک عمل درآمد کیا گیا۔تحریک انصاف حکومت ہماری غلطیوں سے سیکھے۔ ذاتی تجربہ ہے اقتدار آتا ہے تو انسان میں رعونت اور غرور آجاتا ہے، حکومت کے لہجے سے رعونت برستی ہے، آئی ایم ایف کو گالیاں دینےوالےآج اسی کےپاس جارہےہیں. سابق صدر پرویز مشرف کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی. انہوں نے کہا کہ اپنے سیاسی کرئیر میں کسی کو بدعا نہیں دے سکتا، ساتھ ہی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حساب کتاب برابر ہوتے دیر نہیں لگتی۔

مزیدخبریں