پاکستان تکالیف برداشت کرنے کے بعد مضبوط بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اٹلی پہنچ گئے. جہاں انھوں نے اٹلی کے وزیردفاع،آرمی چیف اورسیکریٹری دفاع سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں امن و امان کی صورتحال سمیت عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.اٹلی کے اعلیٰ حکام نےدہشت گردی کیخلاف جنگ،امن بحالی پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی قربانیوں اورحمایت سے دہشت گردی کو شکست دی، قبائلیوں کے تعاون، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں سے دہشتگردی کو ہرایا۔جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری ہے.دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ میں پاکستان تکالیف برداشت کرنےکےبعدمضبوط بن کر ابھرا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن کاخواہاں ہے، اور امن واستحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حکومت ہرسطح پرامن کےفروغ کیلئےکوشاں ہے.کٹھن وقت کے بعد لوگوں کو استحکام دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن