بیروت (صباح نیوز)لبنان کے صدر العماد میشل عون نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کی پامالی کا مرتکب ہو کر سٹیٹس کو مسلط کرنے کی سازش کر رہا ہے اورفلسطینی علاقوں پر ناجائز تسلط صہیونی ریاست کی عالمی معاہدوں سے بغاوت کا کھلا ثبوت ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں لبنانی صدر نے کہا کہ القدس تمام آسمانی مذاہب کا مرکز ہے۔ اسے اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنا اور بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری، توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز تسلط صہیونی ریاست کی عالمی معاہدوں سے بغاوت کا کھلا ثبوت ہے۔
اسرائیل بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کر رہا ہے:لبنانی صدر
Oct 17, 2019