لاہور(نمائندہ خصوصی)صدرِپاکستان کی لاہور آمد و مصروفیات کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے شہر بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز/سکیورٹی اشفاق خان نے ائیرپورٹ اور روٹس سمیت مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اشفاق خان خود تمام سکیورٹی معاملات کی نگرانی کر تے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی بارے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اس مو قع پر کہا کہ تمام پولیس افسران و اہلکار صدرِپاکستان کی سکیورٹی کے پیش نظر انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں ۔
صدرِپاکستان کی لاہور آمد و مصروفیات ،شہر بھر میں سکیورٹی سخت
Oct 17, 2019