ثاقب سلطان اورعبادت نثار اے آئی جی انکوائری اورکمپلینٹس تعینات،6افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات

لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے چھ پولیس افسروںکے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر ثاقب سلطان المحمود کو اے آئی جی انکوائریز، سی پی او ،پنجاب،تقرری کے منتظر عبادت نثار کو اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او پنجاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی سائوتھ ونگII-ایس پی یو ، لاہور میجر ریٹائرڈ میاں محمد عبدالمالک کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ، سنٹرل I-ونگ -2ایس پی یو لاہور،ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی ، سائوتھ ونگ-3ایس پی یو لاہور میجر ریٹائرڈ دائود اسلم کو ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی سائوتھ ونگII-ایس پی یو ، لاہور،تقرری کے منتظراے ایس پی ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان ،جبکہ ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان ،ڈی ایس پی ضیاء الحق کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن