مقبوضہ کشمیر کے مسلسل محاصرہ سے عالمی امن کو سنگین خطرات، ازالہ ممکن نہیں ہوگا: فخر امام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلسل محاصرے سے عالمی امن کے لئے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ بلغراد سے آمدہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ بات بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کے 141 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے کہی۔ فخر امام نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین پامالیوں کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اگر عالمی برادری نے صورتحال کا نوٹس لے ،خاموش نہیں رہنا چاہیے نہیں توسنگین خطرات پیدا ہوں گے جس کا ازالہ ممکن نہیں ہو گا۔ بین الپارلیمانی یونین سمیت انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اداروں کو بھارت کی پرزور مذمت کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...