کنٹینر اورکھانا تیار‘ ڈی جے بھی دینگے: فیصل جاوید، بات پر قائم رہنا، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (آئی ا ین پی) سینٹ قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید اور لیگی سینیٹر مشاہد اللہ خان ایک دوسرے کو دیگر ناموں سے پکارتے رہے۔ مشاہد اللہ خان نے فیصل جاوید کو فاروق فیصل خان جبکہ فیصل جاوید‘ مشاہد اللہ خان کو مشاہد حسین سید کے نام سے پکارتے رہے۔ اجلاس میں فیصل جاوید نے مولانا عبدالغفور حیدری کو کہا کہ کنٹینر بھی تیار ہے اور کھانا بھی‘ اگر آپکو ڈی جے کی ضرورت پڑی تو وہ بھی دیدیں گے، جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آپ سب کے سامنے بات کر رہے ہیں اب اس پر قائم بھی رہنا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...