اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت پر کنوینئر کمیٹی نور عالم خان نے دیگر ارکان کی مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا اور چلے گئے۔کنوینئرکمیٹی کا غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد سیکرٹری خزانہ کی آمد کی یقین دہانی پر ذیلی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ۔ تاہم سیکرٹری خزانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نہ آئے ان کی جگہ سپیشل سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔ کنوینئر کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ کمیٹی کو سیکرٹری خزانہ کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا،فنانس ڈویژن ہمیشہ پی اے سی کو ہلکا لیتاہے ، 405 آڈٹ پیراز ہیں، لگتا ہے ان کا یہاں وزارت کا دفاع کرنے کا ارادہ نہیں ہے،جب سیکرٹری آئیں گے اس تاریخ پر کمیٹی کا اجلاس رکھیں گے۔سپیشل سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکرٹری کی عدم موجودگی میں پرنسپل اکائوٹنگ آفسیر میں ہوں، میں گریڈ 22 کا افسر ہوں ،رکن کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ دو پرنسپل اکائونٹگ افیسر کیسے ہو گئے، آپ کہہ رہے ہیں کہ دو پرنسپل اکائونٹگ آفیسر ہیں تو ہمیں وہ نوٹیفکیشن دکھا دیں۔
پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت
Oct 17, 2019