لاہور(خصوصی نامہ نگار)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیشی پر پولیس کاصحافیوں پر تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کر دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور کی احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیشی پر پنجاب پولیس کا صحافیوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔