نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں 117 سال پرانی علامہ اقبال کی نظم ’’لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘‘ ہندوئوں کے خلاف قرار دیدی گئی۔ سکول کی اسمبلی میں پڑھنے کی پاداش میں ہیڈ ماسٹر کو معطل‘ سکول بند کر دیا گیا۔ بھارت میں ہندو توا کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا۔ بھارتی ریاسٹ پٹہ کے شہر پلی بھیر کے سکول میں علامہ اقبال کی خوبصورت دعائیہ نظر پڑھنا بھی جرم بن گیا۔ نیک راستے پر چلانے اور برائی سے بچانے والی یہ دعا اسمبلی میں پڑھنے پر سکول ہی بند کروا دیا۔ مسلمان ہیڈ ماسٹر فرقان کو بھی معطل کر دیا۔