اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز سے میڈیا کو بات کرنے سے روکنے اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر عمران صاحب کی سیاہ فسطائی سوچ مسلط ہے ،نالائق اور نااہل حکومت نے تمام سیاسی مخالفین کو اغوا کیا ہوا ہے اور ان کی آوازیں بھی بند کر رہے ہیں، عمران صاحب آوازین بند کرنے سے سچائی چھپ نہیں سکتی ، نہ ہی جھوٹ سچ بن جائے گا،سیاسی مخالفین کے خلاف کرپشن مل نہیں رہی، بوکھلائی فسطائی حکومت اب آوازیں بند کر رہی ہے آزادی اظہار رائے پرتاریخ کی بدترین پابندیاں عائد ہیں۔بدھ کو اپنے بیا ن میں مریم اورنگزیب نے کہاکی نالائق حکومت صرف عمران نامہ چاہتی ہے میڈیا پر تشدد اور صحافیوں سے بدسلوکی فسطائی حکومت کے خوف میں مبتلا ہونے کا ثبوت ہے سرکاری افسران، اداروں اور میڈیا پر تشدد اور حملے کرنا عمران صاحب کی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے ۔انھوں نے کہاکہ عمران صاحب سیاسی مخالفین کے خلاف آپ کے الزامات جھوٹ ثابت ہورہے ہیں تو اس میں میڈیا کا کیا قصور؟عمران صاحب اپنی فسطائیت، تکبر اور جھوٹ کی سزا میڈیا کو دینے سے حقیقت نہیں بدلے گی سیاسی اسیران کا ہر کیس حکومت کی فسطائیت، جھوٹ اور انتقام کا آئینہ بن چکا ہے میڈیا پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اور قانونی کارروائی کی جائے۔
سیاسی مخالفین کیخلاف کرپشن نہیں ملی، بوکھلائی حکومت آوازیں بند کرنے لگی، مریم اورنگزیب
Oct 17, 2019