صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ شام میں کُردجنگجوئوں کے دفاع میں امریکہ کاکوئی مفاد نہیں ہے ۔اطالوی صدر Sergio Mattarella کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میںانہوں نے کہاکہ امریکہ ترکی اور شام کے درمیان جنگ میں الجھنانہیں چاہتا ۔ادھرامریکی ایوان نمائندگان میں ساٹھ کے مقابلے میں تین سوچون ووٹوں سے منظورکی گئی اکثریتی قراردادمیں شام سے امریکی فورسز کے انخلاء کی مذمت کی گئی۔ایوان نمائندگان کے متعددارکان نے اس رائے کااظہارکیاکہ امریکی فورسز کے انخلاء سے علاقے میں شدت پسندتنظیم داعش پھرزورپکڑلے گی اورروس کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوگا۔