سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں پاک چائینہ فرینڈشپ ہسپتال کی تعمیر پر 100ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے: حکام سی پیک اتھارٹی

Oct 17, 2019 | 14:39

ویب ڈیسک

 چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت گوادر میں پاک چائینہ فرینڈشپ ہسپتال کی تعمیر پر 100ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق بلوچستان اور گوادر کے عوام کو صحت عامہ سے متعلق جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے 100ملین ڈالر کی لاگت سے پاک چائینہ فرینڈشپ ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے۔ ہسپتال68 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہوگا اور اس میں چھ بلاکس ہوںگے۔ ہسپتال کی رہائشی تعمیرات 20 فیصد کے قریب مکمل ہوچکی ہیں۔ گوادر میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 300 میگاواٹ کول فائرڈ پاور پلانٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی نمکینی ختم کرنے کے واٹر پانٹ بھی لگایا جارہا ہے جو روزانہ 5 لاکھ گیلن پانی انسانی ضرورت کے لئے قابلِ استعمال بنائے گا۔ انہوں نے گوادر کو ترقی و خوشحالی کے سفر گامزن کرنے کے لئے اربوں ڈالروں کے مختلف پراجیکٹس کے آغاز اور مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ذریعے اسے بین الاقوامی اہمیت کا حامل شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
 

مزیدخبریں