رقوم کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی اوردہشتگردوں کی مالی معاونت روکنےکےلئےنیب میں سیل قائم

Oct 17, 2019 | 15:15

ویب ڈیسک

رقوم کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی روک تھام کےلئےقومی احتساب بیورو میں ایک سیل قائم کیاگیا ہے۔

 پانچ رکنی سیل کے سربراہ نیب ہیڈ کوارٹرز کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ ہوں گے۔

 سیل کی اہم ذمہ داریوں میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے قومی سیکرٹریٹ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ امور کی تعمیل، نگرانی، تجزیہ اور تعاون شامل ہے۔

مزیدخبریں