سیدعلی گیلانی کاکشمیری عوام کی حمایت کرنےپرپاکستان سےاظہارتشکر

Oct 17, 2019 | 18:26

ویب ڈیسک

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مصائب کا شکار کشمیری عوام کی حمایت کرنے پر پاکستان کے عوام، اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سرینگر سے جاری ایک بیان میں سید علی گیلانی نے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ موثر انداز میں اجاگر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے کردار کوسراہتے ہوئے ان پرزور دیا کہ وہ نہ صرف اس سلسلے کوبرقرار رکھیں بلکہ اسے مزید تیز کریں تاکہ دنیا کو علاقے میں صورتحال کی سنگینی کا احساس دلایا جاسکے۔سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کی سربراہی میں بھارتی حکومت کے مذموم ہتھکنڈوں کے آگے نہیں جھکے گی اور اپنے خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک جرات مندی اور قربانیوں کے ساتھ بھارت کیے وحشیانہ فوجی تسلط کیخلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کیچیئرمین نے کہا کہ فسطائی سوچ کی حامل ہندوتوا بریگیڈ مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ان کی جدوجہد کو کمزور کیا جاسکے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام متحد ہوکر بھارت کے ان تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

مزیدخبریں