جلسہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کم موٹرسائیکل رکشوں کی اوور چارجنگ پولیس ملزم عدالتوں میں پیش نہ کر سکی

Oct 17, 2020

فیروزوالہ (نامہ نگار) پی ڈی ایم  کے جلسہ گوجرانوالہ کے باعث جی ٹی روڈ اور لاہور روڈ پر ٹریفک کم رہی۔ بڑی گاڑیاں سڑک پر نظر نہ آئیں۔ مسافروں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگ موٹر سائیکل رکشوں کا سفر کرنے پر مجبور رہے۔ ان گاڑیوں کے مالکان نے منہ مانگا کرایہ وصول کیا۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں جلسے کی وجہ سے ضلع کچہری میں عدالتوں میں سائلین کی تعداد بھی  کم رہی۔ پولیس ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کر سکی۔

مزیدخبریں