گوجرانوالہ  جلسہ، پنجاب حکومت کی گرفتاریاں نہ کرنے کی یقین دہانی ہائیکورٹ  نے درخواستیں نمٹا دیں

Oct 17, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اورکنٹینرز لگانے کیخلاف درخواستوں کی سماعت، پنجاب حکومت نے گرفتاریاں نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی۔ جسٹس مسعود عابد نقوی نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں  نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت گوجرانوالہ  جلسے کو ناکام بنانے کے لیے لیگی کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے اور کنٹینر لگا کر راستے بند کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے عدالت کو تحریری یقین دہانی کرائی کہ گوجرانوالہ میں جلسہ کی اجازت دے رکھی ہے، کسی کارکن کو گرفتار  نہیں کر رہے، حکومتی یقین دہانی پر عدالت نے درخواستیں نمٹا دیں۔

مزیدخبریں