گوجرانوالہ (نیٹ نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے گوجرانوالہ میں جلسے میں سیاسی کارکن ایک دوسرے سے جھگڑ پڑے۔ آپس میں گتھم گتھا کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی جس کے بعد سکیورٹی پر مامور رضاکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ لیگی کارکن سکھیکی کے قریب بھی آپس میں لڑ پڑے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کیخلاف لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔