لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ کے میچ میں ناردرن ٹیم نے خیبر پی کے ٹیم کو 11رنز سے شکست دیدی جبکہ سدرن پنجاب نے بلوچستا ن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے 9وکٹوں پر 144رنز بنائے ۔ کپتان عماد وسیم 36رنز بناکر نمایاں رہے ۔ وہاب ریاض نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ خیبر پی کے ٹیم 7وکٹوں پر 133رنز بناسکی ۔ محمد حارث نے 79ناٹ آئوٹ رنزبنائے ۔ حارث رئوف نے تین کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ حارث رئوف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ سدرن پنجاب نے صہیب مقصود کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت بلوچستان کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بابر اعظم کی ٹیم سنٹرل پنجاب ناک آئوٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ۔ بلوچستا ن نے 6وکٹوں پر 161رنز بنائے ۔ امام الحق نے 48اور بسم اللہ خان نے 41رنز بنائے ۔ سدرن پنجاب نے ہدف 10.4اوورز میں 3وکٹوں پر پورا کرلیا ۔ صہیب مقصود نے چار چھکوں ‘تیرہ چوکوں کی مدد سے29گیندوں پر 81رنز بنائے ۔ عامر یامین نے 9گیندوں پر چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست 33رنز بنائے ۔صہیب مقصود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گئی ۔ مقابلے آج ہونگے ۔پہلا سیمی فائنل ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل خیبر پی کے اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل کل ہو گا۔
قومی ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹ ‘ناردرن ‘سدرن سنٹرل پنجاب ‘سندھ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ‘ مقابلے آج ہونگے
Oct 17, 2020