لاہور(نمائندہ خصوصی) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علا قہ میں چوروں نے احتشام کے گھر سے 4تولے سونا 1لاکھ 20ہزار روپے ما لیت کی نقد ی اور دیگر سامان چوری کر لیا۔نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے علی حسن سے 2لاکھ80ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون ،ڈیفنس میں شیخ نادر کی فیملی کو یرغمال بنا کر 5لاکھ25 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقد ی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔شادمان میں ڈاکو عمر فاروق کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 3لاکھ 30ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات وحدت کالونی میں ‘ بلال کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ روپے کی نقدی اور مو با ئل فون ،گجر پورہ میں اسرار کی فیملی 4لاکھ 80 ہزارکی نقدی اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے جبکہ ماڈل ٹاون اور جنوبی چھاؤنی کی گاڑیاں داتا دربار‘ مناواں اور چوہنگ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں ایک چورنے شہریار عمر شیخ کے گھرگھس کر ان کی بیوی اور بیٹی کو یرغمال بنا کر 2کروڑ 23 لاکھ 38 ہزار روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ لئے اورفرار ہوگیا۔پولیس نیمقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ایک چور واش روم کی کھڑکی کے راستے گھر کے کمرے میں داخل ہوا۔کمرے میں شہریار عمر شیخ کی بیوی اور بیٹی سو رہے تھے۔چور نیشہر یار عمر شیخ کی بیوی کو ڈرایا ،دھمکایا اور الماری کا تالہ کھلوا کر2کروڑ 23 لاکھ 38 ہزار روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگیا ہے۔
18 لاکھ کے 5 ڈاکے‘ ڈیفنس‘ نواب ٹاؤن میں ساڑھے 10 لاکھ کی وارداتیں
Oct 17, 2020