لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اسلام آباد دھرنے کی منصوبہ بندی بہاولنگر میں ہونے کا انکشاف

بہاولنگر(عاطف خاکوانی سے)لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اسلام آباد دھرنے کی حتمی منصوبہ بندی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ہال میں مرتب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تقریبا دو ہفتے قبل چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کی ضلعی صدر عافیہ ارشد سمیت دیگر لیڈی ہیلتھ ورکرز رہنمائوں سے ملاقات کرکے اسلام آباد دھرنے کے لئے مفید مشورے دئیے۔مزید برآں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ہال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی میٹینگ کروانے کی بھی’’آف دی ریکارڈ‘‘اجازت دی ۔جہاں پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قائدین نے کئی گھنٹوں پر محیط طویل میٹینگ کرکے اسلام آباد دھرنے کو حتمی شکل دی ۔حساس اداروں کی خفیہ رپورٹنگ سے خود کو بچانے کے لئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ جمالی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ڈمی گروپ کی بہاولنگر میں موجودگی ظاہر کرکے اسلام آباد دھرنے سے لاتعلقی ظاہر کرنے کے لئے مختلف حیلے بہانوں سے ذرائع ابلاغ عامہ کا اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کے لئے پر تولنا شروع کردئیے ہیں ۔اس حوالے سے جب موقف لینے کے لئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ جمالی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر ضلع کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اسلام آباد دھرنے کو غیر آئینی قرار دیا ہے ۔اور اس دھرنے میں شمولیت سے صاف انکار کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...