لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے ذاتی سکیورٹی اورگاڑیاں بھجوانے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میرے لئے اپنی ذاتی سکیورٹی اورگاڑیاں بھجوائی ہیں۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو جیل میں بھی میری فکر ہے‘ آپ جلد دوبارہ ہمارے ساتھ ہونگے۔