دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری 

اسلام آباد(نامہ نگار)واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 40300کیوسک اور اخرج58000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی  آمد 8700کیوسک اور اخراج 8700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6600 کیوسک اور اخراج40 ہزارکیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14400کیوسک اور اخراج5 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1529.68 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.844 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1218.20 فٹ،ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.555 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070  ملین ایکڑ فٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن