لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے ٹرائیتھلون مقابلے آج 17 سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں ہونگے، مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔تین روزہ ٹرائتھلون 2020ء مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے، 20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے جبکہ 10 کلو میٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ ہوگی۔ان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی حصہ لیں گے جن میں سرکاری ملازمین، محکمہ پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔