ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی خانیوال کا اجلاس‘ انسداد دینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

خانیوال (نمائندہ خصوصی،نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ضلع میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلینس تیز کرنیکا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران محکمہ صحت سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو بارے عوام کو شعور و آگاہی دی جائے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں کورونا کی صورتحال اور ایس او پیز پر عمل بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن