لاہور (پ ر) سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ بھارت ازلی دشمن ہے جو اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر پاکستان کی سرحدوں پر ہر وقت مذموم کوششوں میں مصروف رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سمیت بھارت کے تمام انسانیت کش اقدامات عالمی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ گائے کا پجاری ناکام و نامراد رہے گا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ حقوق انسانی کے ٹھیکیداروں کو مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم دکھائی نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کا پجاری عقیدہ توحید کے علمبرداروں سے برسرپیکار ہے۔ انشاء اﷲ پاک فوج کے جوانوں‘ افسروں اور شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔