حب: 14 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، بزدلانہ حملہ امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتا: آئی ایس پی آر

Oct 17, 2020

حب (نوائے وقت رپورٹ/ صباح نیوز) بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پراورماڑہ کے قریب دہشتگردی کا شکار 14 شہداء کی نماز جنازہ حب میں ادا کر دی گئی جس میں سول و فوجی  حکام‘ اہلکاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں آبائی علاقوں کی طرف رورانہ کر دی گئیں  جہاں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جمعرات کی رات فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔ ایف سی بلوچستان  کے سات جوان اور سات گارڈز نے اپنی جانیں قربان کیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملہ امن کو سبوتاژ نہیں کر سکتا۔ دہشت گردوں سے جھڑپ  میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں صوبیدار عابد حسین‘ نائیک محمد انور‘ سپاہی محمد نوید‘ لانس نائیک عبداللطیف‘ لانس نائیک افتخار احمد‘ سپاہی محمد وارث‘ سپاہی عمران خان‘ حوالدار (ر) سمندر خان‘ محمد فواد اللہ‘ عطاء اللہ‘ وارث خان‘ عبدالنافع‘ شاکر اللہ‘ عابد حسین شامل ہیں۔

مزیدخبریں