لاہور (وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ ن لائیرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے جاری بیان میں رانا ظفر اقبال نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے افسراور جوان ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔