نوابشاہ،100گاڑیوں پرمشتمل قافلہ کراچی روانہ ہوگا

Oct 17, 2020

نواب شاہ (بیورورپورٹ)پیپلزپارٹی تعلقہ نواب شاہ کے صدرنورنواززرداری اورسینئررہنماء قابل خان زرداری کی قیادت میں 18اکتوبرکے جلسہ کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردی گئیں،تعلقہ نواب شاہ کے صدرنورنواززرداری اورقابل زرداری کی قیادت میں 100گاڑیوں پرمشتمل بے نظیرآبادکے جیالوں کے قافلہ اٹھارہ اکتوبر کی صبح کراچی کے لیے روانہ ہوگا،جیالے اپنے قائدبلاول بھٹوزرداری کی زیرسرپرستی گیارہ جماعتوں کے مشترکہ جلسے میں شریک ہوں گے اس موقع پرتعلقہ پیپلزپارٹی کے صدرنورنواززرداری اورقابل خان زرداری نے کہاکہ اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں ہونیوالاپی ڈی ایم کاجلسہ تحریک انصاف کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں