کراچی کاجلسہ عمران خان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،پیپلزپارٹی 

ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے و سابق ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو ، غلام نبی  مگسی ، رضا محمد خاصخیلی ودیگر نے لاکھو ہاؤس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نیب کی جانب سے پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ، سابق صدر آصف زرداری علیل ہیں اور نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں نیب وفاقی حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کررہی ہے  ، وفاقی حکومت بد حواسی کا شکار ہے اور پنجاب میں پی پی کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہداء کارساز کی یاد میں جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے ،  جو عمران خان کی حکومت کے خاتمے کیلئے آخری کیل ثابت ہو گی ۔

ای پیپر دی نیشن