کاروکاری کا الزام، شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کشمور (نامہ نگار) بخشاپور کے نواحی گاؤں لائق جکھرانی میں کارو کاری کے الزام پر خاتون قتل ،شوہر نے بندوق کے فائر کرکے 25سالا نامردی جکھرانی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے بخشاپور کے نواحی گاؤں لائق جکھرانی میں کارو کاری کے الزام پر شوہر نوردین جکھرانی نے اپنی 25سالا بیوی نمردی جکھرانی کو بندوق کے فائر کر کے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے اطلاع ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے کشمور کے سول اسپتال منتقل کروادیا، رابطہ کرنے پر بخشاپور تھانے کے ایس ایچ او غلام قادر جتوئی کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کشمور ہسپتال منتقل کروادیا ہے رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے ورثاء کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...