شالیماراورکراچی ایکسپریس کو براستہ ملتان چلانے کانوٹیفکیشن جاری

ملتان (سپیشل رپورٹر) شالیمار اور کراچی ایکسپریس کو گزشتہ روز سے براستہ ملتان چلانے کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ دنوں ٹرینوں کے کروناسے پہلے والے نظام اوقات اور روٹ کوبحال   کردیاگیاہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کرونا کے بعد جب جزوی ٹرین آپریشن بحال کیاگیا تھا تو دونوں ٹرینوں کوبراستہ ملتان کی بجائے خانیوال,دنیاپور,قطب پوربراستہ لودھراں بہالپور چلایاجارہاتھاجبکہ ٹرینوں کو صرف چند مخصوص اسٹیشنوں کے سٹاپ دئیے گئے تھے جس کی وجہ سے دونوں ٹرینوں میں مسافرنہ ہونے کے برابرتھے ریلوے ذرائع کے مطابق روٹ بحالی کے بعددونوں ٹرینوں میں مسافروں کی دلچسپی ایک بارپھربڑھ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن