اپوزیشن کا واویلہ بے وقت کی راگنی ، حکومت کا ایجنڈہ کرپشن کا خاتمہ ہے : چوہدری افضل 

چکری (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار پی پی 10چوہدری محمد افضل آف پڑیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈہ کرپشن کا خاتمہ ہے اپوزیشن کا واویلہ بے وقت کی راگنی ہے حکومت کوان جلسے اور جلوسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا وہ اپنی آئینی مدت ہر صورت پوری کرے گی اور ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی تمام اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہی ہیں مگر وہ یاد رکھیں احتساب کا عمل کسی صورت رکنے والا نہیں انھیں عوام کی لوٹی گئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں تک برسراقتدار رہنے والوں نے اس علاقے  کی تعمیر وترقی پر کوئی توجہ نہیں دی  ان کی ناقص پالیسیوں سے یہ علاقہ مسائل کی آماجگاہ بن کیا. ہم اس پسماندگی کے خاتمے کے لئے میدان میں آئے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ اہم تبدیلیاں رونما ہوں  اور لوگوں کے مسائل حل ہوںگے ۔ 

ای پیپر دی نیشن