آج (ہفتہ) غربت کے خاتمے کاعالمی دن منایاجارہاہے۔
اس سال دن کاموضوع ہے ''یکساں سماجی اور ماحولیاتی انصاف کی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششیں''
یہ دن منانے کامقصددنیابھرخصوصاً ترقی پذیرممالک میں غربت اورافلاس کے خاتمے کی ضرورت کے بارے میں شعوراجاگرکرناہے۔
اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے پیغام میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران اور اس کے علاوہ غربت میں زندگی بسر کرنے والے افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔