محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا۔
تاہم زیریں سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر اور اننت ناگ میں مطلع جزوی طورپرابرآلود اور خشک جبکہLeh میں سرد اور خشک اور پلوامہ ، بارہ مولا، شوپیاں اورجموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے۔
آج صبح سرینگر اورشوپیاں میںدرجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں19، Leh منفی ایک ، پلوامہ اوربارہ مولادس جبکہ اننت ناگ میں11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا
Oct 17, 2020 | 12:00