کیٹگری بی کےتحت بلیک لسٹ افرادکی فہرست میں سے 5807بلیک لسٹ افرادکےنام نکالنےکی منظوری

Oct 17, 2020 | 16:00

ویب ڈیسک

کیٹگری بی کےتحت بلیک لسٹ کئے گئے شہریوں کے بارے میں جائزہ کمیٹی نے بیالیس ہزار سات سو پچیس بلیک لسٹ افراد کی فہرست میں سے پانچ ہزار آٹھ سو سات بلیک لسٹ افراد کے نام نکالنے کی منظوری دی ہے۔یہ فیصلہ ان تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کی مشاورت سے کیا گیا جن کے کہنے پر ان افراد کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل پاکستانی شہریوں کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور پاسپورٹس کو جائزہ کمیٹی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کی ہدایت کی تاکہ میرٹ پر معاملات کا جائزہ لیا جائے اور باقاعدہ طریقہ کار کے تحت ان کا نام فہرست سے نکالا جائے۔

مزیدخبریں