برسلز ( نمائندہ خصوصی ) موجودہ حکومت اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے اورسیز پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے یورپ پاکستان بزنس فورم کے چئیرمین ظفر تارڑ اور حماد تارڑ سے ملاقات کرتے ہوۓ کہی۔ انھوں نے ظفر تارڑ کی طرف سے پیش کیے گے کمیونٹی کے مطالبات پر کہا کہ عمران خان کی حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا خواب پورا کر کے دم لے گی ملکی معیشت کو مستحکم کر کے ہی برروزگاری کا خاتمہ کیا جاۓ گا ۔انھوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو مکمل سفری سہولیات میسر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے وہ اور ان کی حکومت یورپ میں مقیم پاکستانیوں کا اپنی سوہنی دھرتی سے رابطہ مضبوط کرنے کے لیے فرانس اور لوتھنزا ایئر لائین سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اپنوں کو اپنے ملک لانے کا بہتر سے بہتر نظام بنایا جا سکے جبکہ پی آئی اے کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، حکومت کی خواہش ہے کہ اورسیز کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کیا جاۓ ۔اس موقع پر ظفر تارڑ نے کہا کہ پی آئی اے کی بندش اور کورونا وائرس نے جہاں پاکستان سے آمدورفت کم ہوئی وہاں پاکستان سے تجارت کو بھی نقصان ہوا ،اورسیز پاکستانیوں کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں زلفی بخاری جیسی شخصیت ملی جو اورسیز کا درد رکھتے ہیں جنھوں نے برطانیہ سے اپنی ذاتی کاؤشوں سے برٹش ایئر لائن اور ورجین ایئر لائن کا آغاز کروایا جس سے پاکستان کو بالخصوص اورسیز کو براہ راست فائدہ ہوا ،اسی طرح یورپ سے بھی جلد آغاز کیا جاۓ تاکہ ہر پاکستانی اپنے ملک پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر سکے۔ زلفی بخاری نے یقین دلایا کہ وہ اورسیز کے مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ جلد ہی فرانس یورپ کا دورہ بھی کریں گے تاکہ اورسیز کمیونٹی سے مل سکیں اور انھیں حکومتی اقدامات سے آگاہ کر سکیں۔