جیسنڈا آرڈرن نے ایک بار پھر انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی

Oct 17, 2020 | 17:25

ویب ڈیسک

 نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں جیسنڈا آرڈرن نے ایک بار پھر زبردست کامیابی حاصل کر لی، اپوزیشن نے بھی شکست مانتے ہوئے وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کی کامیابی کو تسلیم کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت کی لیبر پارٹی کو اگلے 3 سال حکومت کرنے کا ایک اور موقع مل گیا ہے، جیسنڈا آرڈرن کی اس کامیابی کے ساتھ ہی ان کی حریف جماعت نے شکست تسلیم کر لی ہے، اپوزیشن پارٹی کی رہنما نے جیسنڈا آرڈرن کو فون پر مبارک باد بھی دے دی۔

اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز نے اپنےحامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے انتخابات میں غیر معمولی نتائج حاصل کیے، جس پر انھوں نے وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے کہا نیشنل پارٹی مضبوط اپوزیشن ثابت ہوگی، ہم حکومت کے ناکام وعدوں کا حساب کتاب کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں