کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام کیا گیا۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآبادمتصل پارک میں ہوا جس میں شہید ملت لیاقت علی خان کو ذبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینر و سابق مئیر کراچی وسیم اختر،ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی،سی او سی کے کے انچارج و اراکین،مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و اراکین،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،کراچی کے تمام ٹاؤنز کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید ملت لیاقت علی خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔