خاران (نامہ نگار) پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردار ثناء اللہ ابابکی نے صحافیوں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کرکے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ، بیروزگاری، قتل و غارت عام ہے، آئے روز بجلی گیس پٹرول کو مہنگا کرکے حکمرانوں نے بیروزگار غریب عوام کو خود کشی کر نے پر مجبور کردیا ، تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کی اشک شوئی کرنے والا کوئی نہیں۔ وقت آگیا ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ دینے کا پیپلز پارٹی ہر محاذ پر کھڑی ہے عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے ان شاء اللہ تعالیٰ آگے بھی پیپلز پارٹی بلوچستان کی نمائندہ جماعت رہے گی ۔