عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا،جب عمران خان گھر جائیگا،ترجمان سندھ حکومت


کراچی ( نیوز رپورٹر)  ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان کے دو مسائل ہیں ایک مہنگائی اور دوسرا عمران خان،بیرسٹر مرتضی وہاب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر منصفانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے قیمتوں کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت عوام کو کوئی ایک بھی ریلیف نہیں دے سکی ایسی نااہل حکومت کو گھر چلے جانا چاہییے وہ گزشتہ روز فریئر پارک کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ برات کی تاریکی میں عوام کے ساتھ نا انصافی اس سیاسی جماعت نے کی جس جماعت کے نام میں انصاف لکھا ہے وہ سیاسی جماعت ایسے ایسے یوٹرن لیتی ہے انکے اقتدار میں آنے کے بعد تو صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے موجودہ حالات میں عوام کے معاشی حالات بہت خراب ہیں پیٹرول 138 ہوگیا آٹا ،چاول چینی سبزی، دودھ کوئی ایک چیز بتائیں جس میں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ہو ۔ عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عمران خان گھر جائے گا عوام آج احتجاج کر رہی ہے پیپلز پارٹی سڑکوں پر نظر آرہی ہے۔ باغ جناح میں پیپلز پارٹی بڑا اجتماع کرنے جا رہی ہے مہنگائی کے طوفان جس نے عوام کو جکڑا ہوا ہیبلاول بھٹو عوام کا مقدمہ لڑیں گے نکمے حکمرانوں کو نہ معیشت،تاریخ کا اور کچھ نہیں معلوم۔ ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گورنر صاحب معاشی سمجھ بوجھ سے دور ہیں تاریخ سے بھی دور ہیں اسکا مظاہرہ انہوں نے آج کیا ہے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا بچہ بچہ بتا دے گا کے انکی شہادت پنڈی میں ہوئی تھی ان سے صرف تصویریں بنوالوانکو سیاست کے ساتھ ساتھ تاریخی چیزوں سے بھی دور رہنا چائیے پیٹرول کی قیمت،یوریا کی قیمت، گیس کی قیمت آپ بڑھائیں اور بولیں کہ آٹے کی قیمت مراد علی شاہ کنٹرول نہیں کر پا رہا یہ اسلام آباد میں کیوں پرائس کنٹرول نہیں کر پا رہے؟ کے پی میں کیوں پرائس کنٹرول نہیں کر پا رہے ؟پیٹرول،بجلی کی قیمت کم کریں خود بخود چیزِیں ٹھیک ہو جائیں گی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وفاق کی جانب سے ماحول دوست پروجیکٹس کا قلع قمع کر دیا گیا ہے یک طرفہ فیصلے نہ کریں شمسی توانائی کے پروجیکٹس چلنے دیں تو سستی بجلی عام آدمی کو مل جائے گی لیکن انکا انٹرسٹ کچھ اور ہے اپنے اے ٹی ایمز بھرنا چاہتے ہیں یہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں، قوم کے ساتھ مزاق کیا ہوا ہے اداروں کے ساتھ مزاق کیا ہوا ہے جس حکومت کو لیاقت علی کی جائے شہادت کا ہی نہ معلوم ہو بس پھر آگے کی بات ہی چھوڑ دیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نسلا ٹاور کے حوالے سے فیصلہ ڈی سی کا نہیں ہے عدالت کا ہے عدالتوں کا احترام سب پر واجب ہے حکم فالو کرنا سرکاری افسر کے لئے لازم ہوتا ہے پہلے ہی کہا ہے کہ راستہ نکالنے کی ضرورت ہے جیسے بنی گالہ کو ریگولرائز کیا گیا اسی طرح گجر نالے اور دیگر متاثرین کے لئیے راستہ نکالنا چائیے۔

ای پیپر دی نیشن