خاران( نامہ نگار )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ خاران میں پارٹی معاملات پر کابینہ کے عہدیداروں اور کارکنوں کا مسئلہ جلد خاران آکر حل کروں گا کارکن جذبات میں آکر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہ کریں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر میں فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں بی این پی خاران تحصیل کے صدر میر اصغر ملنگزئی جنرل سیکرٹری چیرمین غلام دستگیر مینگل ضلعی نائب صدر حاجی نصرت اللہ مینگل ضلعی و تحصیل عہدادارں میر طاہر محمدحسنی،میر خلیل جلالزئی، حاجی اورنگزیب سیاہ پاد،سردار فضل تگاپی، طاہر وفا محمود زئی، اسلم صباح،ہمراز ساسولی، رحمت اللہ جمالدینی،نجیب حسن آبادی اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ضلعی اور تحصیلی عہدیداروں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا تھا مگر پارٹی کیمرکزی نائب صدر عبدالولی کاکڑ کی ایک ہفتہ تک پارٹی معاملات کو حل کرنے کی یقین دہانی پر ہم نے استعفی کا فیصلہ موخر کر دیا ۔ اگر ایک ہفتے تک پارٹی معاملات حل نہ کئے گئے تو ہم اجتماعی طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینگے۔