دین عقیدہ ختم نبوت کے ارد گرد گھومتا ہے: عزیزالرحمان ثانی، مولانا عبدالنعیم 

Oct 17, 2021

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولاناعبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولاناحافظ محمداشرف گجر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محبوب الحسن طاہر ، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار اور مولانا عبدالعزیز نے40ویں سالانہ دوروزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر منعقدہ 28اور 29اکتوبر کی تیاری کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگردگھومتا ہے۔ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر ایک مثالی اورعظیم اجتماع ہوگا ۔ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے۔آپ ﷺ کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ کذاب،دجال اور مفتری ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ نے جام شہادت نوش کیا۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام شفاعت محمدی کے حصول کابہترین ذریعہ اور جنت کا آسان ترین راستہ ہے۔ مرزا قادیانی نے اپنی انگریزی نبوت کو چلانے کے لیے دین اسلام،پیغمبر اسلام اور مقدس ہستیوں پر رکیک حملے کیے لیکن آپ ﷺ کے عاشقوں نے ہر دور میں جھوٹے مدعیان نبوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور ان کا قلع قمع کیا۔ اجتماعات میں علماء نے عوام سے وعدہ لیا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں ضرور شرکت کریں۔

مزیدخبریں