سرجری کیلئے انستھیزیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، پروفیسر اشرف ضیاء

لاہور(سٹی رپورٹر)پروفیسر اشرف ضیاء نے انستھیزیا کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرجری کیلئے انستھیزیا کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، انستھیزیا کی تکنیک نے سرجری کے عمل میں نئی جدت پیدا کی ہے۔ پروفیسر اشرف ضیاء کا کہنا تھا کہ انستھیزیا کے ڈاکٹرز نے میڈیکل کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے،انستھیزیا کی فیلڈ بہت وسیع ہوچکی ہے۔ کرونا میں سب سے زیادہ انستھیزیا کے ڈاکٹرز متاثر ہوئے ہیں۔نجی ہوٹل میں انستھیزیا کے عالمی کے موقع پر تقریب میں جناح ہسپتال کے پروفیسر اشرف ضیاء ، سروسز ہسپتال سے پروفیسر نائلہ اسد، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد معسود گوندل، صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر ارشد تقی سمیت پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن