نیا میں 10 میں سے 3 افراد کو گھر پر ہاتھ دھونے کی سہولت نہیں: یونیسف

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے بہبودِ اطفال کے ادارے  یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں10 میں سے 3 افراد یعنی 2ارب30کروڑ لوگوں کو ہاتھ دھونے کے لئے گھر پر پانی اور صابن کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔یونیسف نے ہاتھ دھونے کے عالمی دن، 15 اکتوبر پر ایک حقائق نامے میں کہا کہ  کم سے کم ترقی یافتہ ممالک میں صورتحال بدتر ہے جہاں 10 میں سے 6 افراد ہاتھوں کی  بنیادی حفظان صحت کی سہولت سے محروم ہیں۔تازہ ترین اندازوں کے مطابق ، دنیا بھر میں 5 میں سے 2 اسکولوں میں پانی اور صابن کے ساتھ حفظان صحت کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔ جس سے81کروڑ80لاکھ طالب علم متاثر ہیں،جن میں سے 4کروڑ62لاکھ طالب علم ایسے سکولوں میں پڑھتے ہیں جہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔کم ترقی یافتہ ممالک میں ، 10 میں سے 7 اسکولوں میں بچوں کے لئے  ہاتھ دھونے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔دنیا بھرکے مراکزصحت  میں سے ایک تہائی میں ہاتھوں کی حفظان صحت کی سہولیات نہیں ہیں جہاں مریضوں ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو دوران علاج ایک دوسرے سے رابطہ رکھنا ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...