کابل(این این آئی) افغانستان میں طالبان کی حکومت نے اپنے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت عالیہ کے احکامات کے بغیر سرعام سزائیں نہ دیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا کہ ملزم کو نمایاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب تک عدالت سرعام سزا کا حکم نہ دے۔کابینہ کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے احکامات دیئے بغیر سرعام سزائیں دینا اور لاشوں کو لٹکانے سے گریز کیا جائے۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اگر مجرم کو سزا دی گئی تو سزا کی وضاحت ہونی چاہیے تاکہ عوام کو جرم کے بارے میں معلوم ہوجائے۔