لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں اسلامک ہائی سکول کے 150 طلباء ایک دریا کی صفائی مہم کے سلسلے میں گئے تھے۔ طلبا کی عمریں 13 سے 15 سال تھیں۔ صفائی کے دوران 21 طلباء کشتی سے دریا میں گر گئے۔ جن میں سے 10 بچوں کو زندہ نکال لیا گیا تاہم 11 بچے پھیپھڑوں میں زیادہ پانی بھر جانے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔